گھوٹکی پولیس ڈاکوئوں کی ناز برداری میں مصروف چائے پلانے کی فرمائش پر عدالت سے ہوٹل میں لے گئی

سکھر (نوائے وقت رپورٹ) سکھر پولیس گرفتار ڈاکوئوں کی ناز برداریاں اٹھانے لگ گئی۔ عدالت میں پیشی کے بعد ڈاکوئوں نے چائے پینے کی فرمائش کردی۔ پولیس ہتھکڑی لگے ڈاکوئوں کو پیدل ہی ہوٹل پر چائے پلانے لے گئی۔ پولیس اہلکار ڈاکوئوں سے برآمد ہونے والا اسلحہ بھی تھیلے میں ڈالے کھلے عام گھومتے رہے۔ نجی ٹی وی کی طرف سے فوٹیج بنانے پر پولیس ڈاکوئوں کو چائے پلائے بغیر عدالت واپس لے آئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے 4 ڈاکوئوں کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا۔