پسرور: پرائیڈ آف پرفارمنس سارنگی نواز استاد اللہ رکھا انتقال کرگئے، آبائی گائوں میں سپرد خاک

پسرور (نامہ نگار) پرائیڈ آف پرفارمنس سارنگی نواز استاد اللہ رکھا انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 90 سال تھی۔ وہ گزشتہ کچھ عرصہ سے علیل تھے اور راولپنڈی میں اپنے قریبی عزیز کے پاس بغرض علاج رہ رہے تھے۔ ان کا تعلق پسرور کے گائوں مظفر سے تھا۔ وہ کچھ عرصہ ضلع نارووال کے قصبہ بدوملہی میں بھی مقیم رہے۔ پسرور میں ان کے ایک رشتہ دار مبارک علی رہائش پذیر ہیں۔انہیں نماز جنازہ کے بعد قبرستان مائی اللہ رکھی پسرور میں سپرد خاک کر دیا گیا۔