مردان: پی ٹی آئی کے جلسے میں بدنظمی بھگدڑ مچ گئی، متعدد کارکن بے ہوش

مردان (آئی این پی) مردان کے ریلوے گرائونڈ میں پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔ عمران خان کی جلسہ گاہ آمد پر کارکنان نے سٹیج پر پہنچنے کی کوشش کی جس کے باعث جلسہ بدنظمی کا شکار ہو گیا، کارکن سٹیج پر پہنچنے کی کوشش میں ایک دوسرے پر ہی گر پڑے جس کے بعد متعدد کارکن بے ہوش ہو گئے۔