لوئرمال: ٹریفک وارڈنز نے خاتون سے پرس چھین کر فرار ہونے والا ڈاکو پکڑ لیا

لوئرمال: ٹریفک وارڈنز نے خاتون سے پرس چھین کر فرار ہونے والا ڈاکو پکڑ لیا

لا ہور (نامہ نگار) لوئر مال پر دو ٹریفک وارڈنز نے خاتون سے پرس چھین کر فرار ہونے والے ڈاکو کو پکڑ کر داتا دربار پولیس کے حوالے کردیا۔ سی ٹی او نے بہادری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کو دو، دو ہزار روپے نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔ تفصیلات کے مطابق موہنی روڈ کے قریب ایک ڈاکو عزیز بیگم سے اس کا پرس چھین کر فرار ہو رہا تھا۔ خاتون کے شور مچانے پر ٹریفک انسپکٹر طارق ولی نے ٹریفک وارڈنز فیاض اور نوید کے ہمراہ ڈاکو کا تعاقب شروع کر دیا اور پرس چھیننے والے ڈاکو کو پکڑ لیا اور ملزم باقر سے پرس بھی برآمد کر لیا۔   پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ نے بہادری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ڈیوٹی دینے کے ساتھ مشکوک عناصر اور مشکوک گاڑیوں پر بھی کڑی نظر رکھیں۔