گورنمنٹ دار نسواں ہائی سکول جیل روڈ میں اساتذہ کے داخلی اختلافات سے تدریسی عمل معطل

لاہور (سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ دارنسواں ہائی سکول جیل روڈ میں اساتذہ کے داخلی اختلافات سے تدریسی عمل معطل ہوگیا۔ ہیڈ مسٹریس روبینہ معراج کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے سندھ ٹرانسفر کی گئی 2 ٹیچروں کو سکو ل میں تعینات کیا اور سکول میں جاری تدریسی عمل کو روکنے کے لئے ان دونوں ٹیچروں نے طالبات کو اکسایا ہے جس سے طالبات پڑھائی پر توجہ نہیں دے رہیں یہ دونوں ٹیچرز بہت بااثر ہیں اس تمام صورتحال کے متعلق ڈی سی لاہور کو رپورٹ بھجوا دی ہے۔