کوٹ خواجہ سعید کالج برائے خواتین میں ڈینگی آگاہی سیمینار کا انعقاد

لاہور (لیڈی رپورٹر) کوٹ خواجہ سعید کالج برائے خواتین میں پرنسپل پروفیسر تسنیم فاروق کی زیرنگرانی ڈینگی آگاہی سیمینار منعقد ہوا۔ پروفیسر طاہرہ خانم نے ساراسال ڈینگی مکاو¿ مہم کے حوالے سے کالج کے اقدامات پرروشنی ڈالی جبکہ نجمہ شاہین نے ڈینگی مچھر کے حوالے سے مزاحیہ نظم پیش کی بعد ازاں پروفیسر آمنہ نے ڈینگی کے حوالے سے طالبات کے سوالات کے جواب دئےے۔ تقریب میں وائس پرنسپل فرخندہ سلیم،احمرین ملک ودیگرفیکلٹی ممبران اور طالبات نے شرکت کی۔