کوئٹہ: سوئی میں دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 4افراد ہلاک، 4 زخمی

کوئٹہ: سوئی میں دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 4افراد ہلاک، 4 زخمی

کوئٹہ(بیورو رپورٹ) سوئی کے علاقے میں دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 4افراد ہلاک اور 4زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق پیر کو سوئی کے علاقے گوٹھ شیر رامیزئی میں زمین کے تنازعے پر دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 4افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 4زخمی ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں و زخمیوں کوہسپتال پہنچا دیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئیں۔ لیویز نے مقدمہ درج کرکے مزیدکارروائی شروع کردی۔