کندھ کوٹ: نہری پانی کے تنازع پر فائرنگ‘ دو بھائیوں سمیت 5 افراد جاں بحق

کندھ کوٹ: نہری پانی کے تنازع پر فائرنگ‘ دو بھائیوں سمیت 5 افراد جاں بحق

کندھ کوٹ (آن لائن) کندھکوٹ میں پہلے پانی لینے پر بگٹی قبائل کے دو گروہوں میں کشیدگی 5 افراد کی جان لے گئی۔ میڈیا رپو رٹ کے مطا بق کندھکوٹ میں سندھ بلوچستان سرحدی علاقے کے گاو¿ں ایوب بگٹی میں بگٹی قبائل کے دو گروپوں رند اور ہیجوانی میں نہری پانی کے تنازع محاذ آرائی میں بدل گیا اور فائرنگ سے دو سگے بھائیوں سمیت 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ مرنیوالوں میں ایوب بگٹی، شاہی بگٹی، ریحان بگٹی اور دوبھائی پیر بخش بگٹی، فودا بگٹی شامل ہیں۔ واقعے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن میں 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔