پی پی 161 کے ضمنی انتخاب کیلئے چودھری محمد حسین گجر کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ

مانگا منڈی (نامہ نگار) مانگا منڈی یوسی 125- 124 کے مسلم لیگی کارکنوں رانا محمد یوسف، محمد امین، رانا ریاض، میاں محمد آصف، رانا محمد ساجد، محمد رمضان لادھی، رشید احمد ڈوگر، محمد انور پپو، مشتاق احمد، رانا محمد اشرف اور رحمت علی نے مسلم لیگی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی حلقہ 161 سے سینئر نائب صدر ضلع لاہور چودھری محمد حسین گجر کو ٹکٹ دیا جائے۔