ٹائپنگ کریں اور مزیدار کاک ٹیل مشروب تیار!!

ٹائپنگ کریں اور مزیدار کاک ٹیل مشروب تیار!!

ماسکو (نوائے وقت نیوز) ایک روسی آرٹسٹ نے ایسا منفرد ٹائپ رائٹر تخلیق کیا ہے جس پر ٹائپنگ کر نے سے کاک ٹیل مشروب کا گلاس تیار ہوتا ہے۔ٹائپ رائٹر کے اوپر ایک گلاس اور کاک ٹیل کی تیاری کیلئے ایک متحرک نظام نصب ہے جو اس کے بٹن دبانے پر حرکت میں آجاتا ہے۔ ہر ایک بٹن کے ساتھ ایک مشروب کا جگ منسلک ہے جس سے مشروب شفاف پائپ کی نالیوں سے ہوتا ہوا گلاس تک پہنچتا ہے۔