قومی قیادت بے باک، نڈر اقدامات سے اپنے ایٹمی طاقت ہونے کا ثبوت دے، سمیعہ نواز

لاہور(سٹاف رپورٹر) جمعیت طالبات صوبہ پنجاب کی ناظمہ سمیعہ نواز نے کہا ہے کہ ایٹمی سرمایہ کا حصول قوم کے لیے قابل فخر ہے۔جس پر خدائے بزرگ بر تر کا جتنا بھی شکر کیا جائے کم ہے۔انہوں نے ارباب اقتدارسے مطالبہ کیا کہ ایٹمی قوت ہونے کی حیثیت سے وطن عزیز کی بقا اور سلامتی اور استحکام پر سمجھوتہ نہ کیا جاے۔حالات کا تقاضا ہے کہ ہم کمزوری نہ دکھائیں۔بے باک،نڈر اقدامات سے اپنے ایٹمی طاقت ہونے کا ثبوت دیں۔