فیروز والا: جیا موسیٰ، مسلم کالونی اور بیگم کوٹ کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

فیروز والہ (نامہ نگار) شاہدرہ کے علاقوں جیا موسیٰ، مسلم کالونی، بیگم کوٹ اور عنایت پارک کے علاوہ دیگر علاقوں میں شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں شہری سراپا احتجاج بن گئے ہیں بتایا گیا ہے کہ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور سرکاری ٹیوب ویلوں پر جنریٹر نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری ٹیوب ویل اکثر بند رہتے ہیں جس کی وجہ سے ان علاقوں میں پانی کی فراہمی کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے۔