عام معافی : فراری کمانڈر رازی خان بگٹی نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دئیے

سبی (اے پی اے) حکومت کے عام معافی کے اعلان کے بعد کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کے فراری کمانڈر رازی خان بگٹی نے چھ ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دئیے ہیں۔ رازی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا گزشتہ آٹھ سالوں میں فورسز، قومی تنصیبات پر لاتعداد حملے کئے، رازی خان کا کہنا تھا کہ وہ معاملات کی نوعیت سمجھ چکے ہیں اور اس لئے خود کو قانون کے حوالے کردیا ہے۔