گوجرانوالہ : پتنگ بازی، کئی افرادگرفتار، ڈور پھرنے سے ساہیوال میں2 افراد زخمی

گوجرانوالہ + ساہیوال + فیصل آباد (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) گوجرانوالہ شہر بھر مختلف علاقوں ماڈل ٹاؤن، کالج روڈ، محلہ اسلام آباد، باغبانپورہ، گورونانک پورہ، نوشہرہ روڈ، سیٹلائٹ ٹاؤن، وحدت کالونی،پیپلز کالونی، محلہ فقیر پورہ، دھلے، راجکوٹ اور دیگر میں پابندی کے باوجود شہری سارا دن پتنگ بازی کرتے رہے حالانکہ پولیس کی جانب سے کئی روز سے مسلسل پتنگ بازوں اور ڈوریں فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے باوجود پتنگ بازی ہوئی۔ پولیس کے مطابق کئی افراد کو حراست میں لے کر مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں ساہیوال میں بھی بسنت منائی گئی، ڈور پھرنے سے 2 افراد زخمی جبکہ فیصل آباد میں پتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 3 افراد گرفتار کر لے گئے۔ ساہیوال شہر اور دیگر مختلف آبادیوں میں رات اور دن کے وقت بسنت زور شور سے منائی گئی موٹر سائیکل سوار اللہ دتہ اور سائیکل سوار عمران صابر نامی نوجوان گلہ پر ڈٖور پھرنے سے معمولی زخمی ہو گئے ۔علاوہ ازیں فیصل آباد میں تھانہ ڈی ٹائپ پولیس نے پتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈائون جاری رکھتے گزشتہ روز کاروائی کے دوران ملزمان فخر عباس، حسن اور شہباز سکنہ ڈی ٹائپ کالونی کو گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے1800پتنگیں، 15ڈور بنانے والی مشین اور 215 چرخیاں برآمد کرلیں۔