ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں قیدیوں کے دو گروپ لڑ پڑے ‘آٹھ زخمی ٹوبہ اور فیصل آباد جیل شفٹ کر دیا گیا

جھنگ ( نامہ نگار ) قتل و ڈکیتی میں ملوث وہاب ، عرفان اور سلمان نامی گروپ کی گروپ آفتاب بلوچ، شاہ نواز ، اقبال ، آصف اور طاہر سے جیل جھنگ میں کسی بات پر جھگڑا ہوگیا اور ایک دوسرے پر گھونسوں، لاتھوں اور مکوں سے حملہ کردیا ۔ جس کے نتیجہ میں ساتوں قیدیوں کو معمولی زخم آئے۔ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل کے مطابق ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروںنے مداخلت کرکے تین قیدیوں کو ٹوبہ جیل اور جبکہ پانچ قیدیوں کو فیصل آبا د جیل شفٹ کردیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں قیدیوں کے 2 گروپوں میں تصادم کے بعد وزیر جیل خانہ جات عبدالوحید آرائیں گزشتہ رات 8 بجے جیل پہنچے۔ انہوں نے سپرنٹنڈنٹ جیل چودھری ریاض سے تصادم کے حوالے سے پوچھ گچھ کی۔