پی ٹی آئی اقتدار میں آنے کے بعد معاشی انصاف کا نظام لائے گی: جمشید اقبال چیمہ

پی ٹی آئی اقتدار میں آنے کے بعد معاشی انصاف کا نظام لائے گی: جمشید اقبال چیمہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ”بنا دو، گرا دو اور اکھاڑ دو“ کی پالیسی سے کروڑوں، اربوں روپے ضائع ہو رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آنے کے بعد سب سے پہلے معاشی انصاف کا نظام لائے گی اور عوام کو تعلیم اور صحت سمیت دیگر بنیادی سہولیات اولین ترجیح ہو گی۔