پاک فوج میں تبادلے، تقرریاں: گوجرانوالہ، اوکاڑہ، جہلم، پشاور، مری میں نئے جی او سی تعینات

پاک فوج میں تبادلے، تقرریاں: گوجرانوالہ، اوکاڑہ، جہلم، پشاور، مری میں نئے جی او سی تعینات

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) پاک فوج میں اعلیٰ سطح کے تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں۔ میجر جنرل فہیم کمانڈر لاجسٹکس ایریا ملتان تعینات کئے گئے ہیں۔ میجر جنرل ارشد کو وائس چیف آف لاجسٹکس سٹاف، میجر جنرل فرحان کو ڈی جی آرٹلری، میجر جنرل ظفراللہ ڈی جی لاجسٹکس جی ایچ کیو، میجر جنرل ارشاد ڈی جی لاہور اور میجر جنرل باسط رضا ڈی جی سپلائی اینڈ ٹرانسپورٹ ہونگے۔ میجر جنرل حفیظ الرحمن ڈپٹی آئی جی کمیونی کیشن اینڈ انفارمیشن، میجر جنرل کامران جی او سی ٹو آرٹلری ڈویژن گوجرانوالہ، میجر جنرل ساحر شمشاد جی او سی اوکاڑہ، میجر جنرل چراغ حیدر جی او سی جہلم، میجر جنرل نعمان مسعود جی او سی پشاور اور میجر جنرل محمد کلیم جی او سی مری تعینات کئے گئے ہیں۔