مظفرگڑھ: پرس سے موبائل نکالنے کی کوشش‘ خواتین نے چور کو پکڑ کر جوتوں‘ڈنڈوں سے پٹائی کردی

مظفرگڑھ (نوائے وقت رپورٹ) مظفر گڑھ میں پرس سے موبائل چوری کرنیوالے چور کو خواتین نے پکڑ کر دھو ڈالا۔ جتوئی کے نواحی علاقے رام پور کی خواتین شاپنگ کرنے بازار آئیں تو موبائل چور نے خاتون کے پرس سے موبائل چوری کرنے کی کوشش کی لیکن خواتین نے چور کو پکڑ کر جوتوں اور ڈنڈے سے خوب دھلائی کی اور مار مار کر ادھ موا کردیا چور مار بھی کھاتا رہا اور معافی بھی مانگتا رہا۔ چوری کی حالت دیکھ کر شہریوں نے اسے معافی دیدی۔