سپریم کورٹ نے ایم پی اے اجمل آصف کی جعلی ڈگری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی‘ فریقین کو نوٹس

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے اجمل آصف ایم پی اے کی جعلی ڈگری کے خلاف اپیل کی درخواست سماعت کے لئے منظورکرلی۔ اپیل کی یہ درخواست پی پی63 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار رانا خان شبیر احمد خاںنے دائرکی تھی اس سے قبل فیصل آباد میںقائم الیکشن ٹربیونل نے اجمل آصف کے خلاف دائر درخواست کو ٹیکنیکل گرائونڈ پر مستردکر دیا تھا جس کے خلاف رانا شبیر احمد خاںنے سپریم کورٹ میں اپیل دائرکردی تھی جس کو قابل سماعت قراردیتے فریقین کونوٹس جاری کردئے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ کی سربراہی جسٹس ثاقب نثارکررہے ہیں۔