ذہن سے ڈرون کی پرواز ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچ گیا

ذہن سے ڈرون کی پرواز ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچ گیا

لزبن (دنیا نیوز) پرتگال میں ماہرین نے ذہنی خیالات سے ڈرون اڑا کر ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے۔اس انوکھے تجربے میں ڈرون طیارہ اڑانے کیلئے صرف ذہن استعمال کیا گیا۔ پائلٹ کے سر پر ایک الیکٹرونک کیپ رکھی گئی اور اسے ایک خاص سافٹ وئیر کے ذریعے کمپیوٹر سے جوڑ دیا گیا۔ کمپیوٹر نے ریموٹ کنٹرول کا کام کیا اور جونہی پائلٹ نے سوچنا شروع کیا ڈرون طیارے نے پرواز کا آغاز کر دیا۔