بہاولپور: حلقہ پی پی 213 کے پانچ پریزائیڈنگ افسروں کی شہادت کیلئے طلبی

بہاولپور(نامہ نگار) الیکشن ٹربیونل بہاولپور نے صوبائی حلقہ 213 کے پانچ پریزائیڈنگ افسروں کو شہادت کیلئے 3 مارچ کو طلب کرلیا۔ ان کی طلبی ایم پی اے سید حسین جہانیاں کی درخواست پر کی گئی ہے۔ سید حسین جہانیاں کیخلاف رانا عرفان نے ملتان ٹربیونل میں عذرداری داخل کی تھی جسے بعد میں بہاولپور منتقل کردیا گیا تھا۔ ایک اور انتخابی عذرداری کی سماعت کے دوران اختر خادم وٹو نے بہاولنگر کے حلقہ این اے 188 کے ایم این اے سید اصغر شاہ کے خلاف دائر کررکھی ہے کہ دلائل کیلئے 3 مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے۔
الیکشن ٹربیونل طلبی