بھارت کی نکیال‘ ہرپال سیکٹروں میں بلا اشتعال فائرنگ‘ 14 سالہ لڑکی زخمی

سیالکوٹ+ کوٹلی (نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) بھارتی فوج نے سیالکوٹ کے علاقے ہرپال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر فائرنگ کا سلسلہ گزشتہ شام شروع کیا جس پر پاکستان رینجرز نے بھرپور اور منہ توڑ جوابی کارروائی کی۔ دوسری جانب بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے علاقے نکیال سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی جس سے 14 سالہ لڑکی زخمی ہوگئے، اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں۔ بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کردی۔گولی لڑکی کی گردن میں لگی ہے۔