بڈیانہ میں باراتیوں نے ڈالروں کی بارش کردی‘لوٹنے کیلئے دھکم پیل، لوگ ایک دوسرے پر گرتے رہے

پسرور (نامہ نگار) بڈیانہ میں باراتیوں نے ڈالروں کی بارش کردی۔ لوگ سارے کام چھوڑ کر ڈالر جمع کرنے لگے۔ واقعات کے مطابق کریانہ مرچنٹ شیخ ارشد کی بیٹی کی بارات موضع ساہووالا ڈسکہ سے آئی تھی۔ انکے دبئی پلٹ داماد محمد طاہرکی کار جب میرج ہال کے باہر پہنچی تو دلہا کے دوستوں اور بھائیوں نے ڈالرز پھینکنے شروع کر دیئے جس پر بارات میں شدید بدنظمی پیدا ہو گئی اور لوگ ڈالر پکڑنے کیلئے ایک دوسرے پر گرنے لگے۔ اس موقع پر بارات میں موجود کچھ بزرگوں نے دلہا کے دوستوں کو اس قبیح حرکت سے روکنے کی کوشش کی مگر انکی کسی نے نہ سنی۔ ڈالر لوٹنے کیلئے دکاندار بھی باہر نکل آئے اور ڈالرز لوٹنے لگے ۔