ایگزامینیشن کمشن کی نااہلی سے پانچویں جماعت کے لاکھوں بچے فیل ہو جائیں گے: ادیب جاودانی

ایگزامینیشن کمشن کی نااہلی سے پانچویں جماعت کے لاکھوں بچے فیل ہو جائیں گے: ادیب جاودانی

لاہور (پ ر) آل پاکستان پرائویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ادیب جاودانی نے پنجاب کی ایسوسی ایشن کے اجلاسے خطاب کرتے کہا پنجاب ایگزامینیشن کمشن کی نااہلی کے باعث پانچویں جماعت کے لاکھوں بچے فیل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا پنجاب ایگزامینیشن کمشن کی جانب سے بدانتظامی کے باعث طلباء و طالبات شدید پریشانی سے دو چار ہیں۔ اتنے مشکل مراحل سے گزر کر معصوم بچے کامیابی حاصل نہیں کر سکتے۔ یہ تعلیم دوستی نہیں بلکہ تعلیم دشمنی ہے۔ یہ امتحانات ماضی کی طرح ضلعی سطح پر لیے جائیں انہوں نے کہا پنجاب ایگزامینیشن کمشن کے ناقص انتظامات کی وجہ سے پرائیویٹ سیکٹر آئندہ یہ امتحانات نہیں دلوائے گا۔