اوکاڑہ : مشکوک شخص گرفتار، ملزم سے ملٹری انٹیلی جنس کا فیملی کارڈ برآمد

اوکاڑہ (نامہ نگار) پولیس نے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے ملٹری انٹیلی جنس کا فیملی کارڈ برآمد ہوا۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم کے دوران پُل را م پرشاد پر ایک موٹر سائیکل سوار فاخر شاہ کالونی دیپالپور کے رہائشی عبداﷲ کو مشکوک جان کر روکا جس کی جامہ تلاشی کے دوران اسکے قبضہ سے ایک پسٹل نائن ایم ایم، ملٹری انٹیلی جنس کا سفید کارڈ، دو کارڈ سبز و سفید، ایک کارڈ پر وائس پریذیڈنٹ آف اسلام آباد ختم نبوت سٹوڈنٹ فورس لکھا ہوا تھا جبکہ اسکی موٹر سائیکل بھی بلا نمبر پائی گئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف کے تحت مقدمہ درج کر کے سائنسی بنیادوں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ملز م کا تعلق کسی کالعدم تنظیم سے ہے۔