چین : دنیا کی سب سے بڑی دوربین نے کام شروع کردیا
چین نے فاسٹ نامی دنیا کی سب سے بڑی دوربین نے کام شروع کر دیا ہے،جودوربین ستاروں، کہکشائوں اورخلا کے پوشیدہ رازوں کے سگنلز کی تلاش کرے گی۔چین کے صوبےGuizhouمیں تیا رکی گئی اس دوربین پر تقریباً 18 کروڑ ڈالرز لاگت آئی ہے اور اس کی تیاری میں 5سال کا عرصہ لگا، چین نے یہ دوربین مقامی انجنیئرز کی مدد سے تیارکی ہے۔ تاہم اس میں غیرملکی آلات بھی استعمال کئے گئے ہیں، فاسٹ نامی ریڈیودوربین500میٹرقطرکی ہے اور اس کی لانچ کا نظارہ سینکڑوں ماہرین فلکیات نے کیا۔ چینی سائنسدانوں کے مطابق فاسٹ کا مقصد کائنات کے ارتقا کے قوانین کو دریافت کرنا ہے، کہا جا رہا ہے کہ یہ دوربین زمین کی گوگل سے زیادہ تیزاور بہتر تصاویر دینے کی اہلیت رکھتی ہے، کام میں کسی قسم کی رکاوٹ سے بچنے کیلئے چینی حکومت نے 9000افراد کو دوربین پر تعینات کردیاہے۔اس مو قع پر چینی صدر نے اپنے پیغام میں انجنیئرز، سائنسدانوں اور بلڈرز کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ فاسٹ کے ذریعے نتیجہ خیز تحقیقی نتائج برآمد ہوں گے جس سے نہ صرف چین بلکہ عالمی سطح پر بھی سائنسی تحقیق میں مدد ملے گی۔