پشاور اور مردان میں پولیس پر حملے، 6 اہلکاروں سمیت 9 زخمی، جلوزئی کیمپ سے زیر زمین دبائے گئے 9 میزائل برآمد

پشاور+مردان+نوشہرہ (اے پی پی+آن لائن) پشاور اور مردان میں پولیس پارٹیوں پر حملوں میں 6 اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مردان میں پولیس اہلکار ہوٹل پر کھانا کھا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے دستی بم پھینک دیا ۔ پشاور میں رنگ روڈ پر اچینی پل کراس کے قریب سربند پولیس موبائل کو ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جسکے نتیجہ میں تین پولیس جوان زخمی ہوگئے۔جلوزئی کیمپ سے زیر زمین دبائے گئے 9 میزائل برآمد ہوئے ہیں۔