وزیراعلی پنجاب کی فیملی کا اچانک دورہ بلھے شاہ اور کمال چشتی کے مزارات پر حاضری

قصور (نامہ نگار) وزیر اعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف کی فیملی نے گزشتہ روز قصور کا اچانک نجی دورہ کیا۔ ان کی فیملی میں ان کی اہلیہ، صاحبزادیاں، داماد اور دیگر شامل تھے۔ انہوں نے پہلے دربار بابا بلھے شاہ پر حاضری دی نیاز تقسیم کی۔ قرآن خوانی کی۔ نوافل ادا کیے۔اس کے بعد انہوں نے دربار بابا کمال چشتی پر حاضری دی۔ ان کی قصور آمد کو انتہائی خفیہ رکھا گیا۔