قوم نے مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیا تو نیا پاکستان تعمیرکرینگے: احسن اقبال

فیروزہ ( ثناءنیوز) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ اصغرخان کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسلم لیگ (ن) تسلیم کرتی ہے لیکن حکومت اس فیصلے کو توڑ مروڑ کر پیش کر کے مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت کوٹارگٹ کر رہی ہے۔ آئندہ انتخابات کسی ذات کوسکینڈلائز کر کے نہیں بلکہ کارکردگی کی بنیاد پرہونگے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ قوم نے مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیا تو صحیح معنوں میں ایک نیا پاکستان تعمیر کریں گے۔ ملک میں تبدیلی زبانی جمع خرچ سے نہیں بلکہ عمل سے آتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) اقتدارمیں آکرکراچی سمیت سندھ کے دیگرشہروں ،صوبہ خیبرپی کے، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتسان میں بھی پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح خوشحالی کےلئے 1990ءاور 1997ءکی طرح کے اقدامات کرےگی۔