راجن پور: بیوی کو زندہ جلا دیا

راجن پور (نیوز رپورٹر + نامہ نگار) راجن پور کے نواحی علاقہ قاسم پور میں شوہر نے 4 بچوں کی ماں کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، خاتون چل بسی۔ صدر پولیس راجن پور نے کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے شوہر افضل جوئیہ‘ دیور اللہ ڈتہ‘ ساس سکینہ‘ سسر ولی محمد کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔