بھارت: گینگسٹر نے ٹول پلازہ کے عملے کو مرغا بنا دیا
راجستھان (نیٹ نیوز) راجستھان کے شہر اجمیر کے ایک ٹول پلازہ پر ٹول ٹیکس مانگنے پر مقامی گینگسٹر نے سٹاف کو کان پکڑوائے اور معافی منگوانے کیلئے مرغا بھی بنوا دیا۔ گینگسٹر کا ساتھی اس پوری کارروائی کی ویڈیو بھی بناتا رہا۔ گینگسٹر کے خلاف ٹول پلازہ کے عملے نے مقدمہ درج کرا دیا ہے۔گینگسٹر کے ہاتھ میں گن بھی تھی۔