بھارت میں سب سے وزنی بچی کی پیدائش
کرناٹک (بی بی سی) بھارت میں ایک عورت نے 15 پاؤنڈ یعنی 6.8 کلوگرام وزنی بچی کو جنم دیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ بھارت میں پیدا ہونے والی اب تک کی سب سے وزنی بچی ہو سکتی ہے۔ بھارت میں عموماً نوزائیدہ بچوں کا وزن ڈھائی سے ساڑھے تین کلوگرام ہوتا ہے اور اس بچی کا وزن تقریباً چھ ماہ کے بچے کے برابر ہے۔