پاکستان کی دیہی آبادی میں مسلسل کمی، تناسب 60.1فیصد رہ گیا

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کی دیہی آبادی میں تیزی سے کمی ہو رہی ہے ۔ 2014ء میں مجموعی قومی آبادی کا 61.4فیصد حصہ دیہات میں رہائش پذیر تھا جو 2016ء میں 60.1فیصد ہوگیا ہے جبکہ شہری آبادی کا تناسب جو 2014ء میں 38.5فیصد تھا بڑھ کر 2016ء میں 40فیصد تک پہنچ گیا ہے ۔ پاپولیشن ڈویژن کے اعدادو شمار کے مطابق پاکستان ایسا ترقی پذیر ملک ہے جہاں پر شہری آباد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔