پاپ سٹار پرنس کا گٹار ایک لاکھ 37 ہزار ڈالر میں نیلام

واشنگٹن (آن لائن) رواں سال اپریل میں وفات پانے والے امریکی پاپ سٹار پرنس کے زیرِ استعمال رہنے والے پیلے رنگ کا الیکٹرک گٹار نیلامی کے دوران ایک لاکھ 37 ہزار پانچ سو امریکی ڈالر میں فروخت ہوا۔گٹار کی نیلامی امریکی ریاست کیلیفورنیا کی بیورلے ہلز میں ہونے والی ثقافتی شو کے دوارن ہوئی۔خبر رساں ادارے کے مطابق یہ گٹار امریکی فٹ بال ٹیم انڈیاناپولس کلوٹس کے مالک جم ارسے نے خریدا ہے۔