مفت کھانا بھی کھائیں، انعام بھی پائیں

مفت کھانا بھی کھائیں، انعام بھی پائیں

لندن (نیٹ نیوز) پانچ دن کا کھانا وہ بھی مفت، دعوت اڑانے کیلئے آپ کے پاس صرف 45منٹ، دس ہزار کیلریز والا کھانا کھانے کی صورت میں انعام بھی ملے گا۔ پانچ دن کا لذیذ کھانا اگر مفت مل جائے تو پھر کیا ہی کہنے انگلینڈ کے ڈالرلینگٹن ٹائون میں قائم ایک ریسٹورنٹ نے خوش خوراک افراد کو مفت کھانے کی دعوت دی ہے جسے ہڑپ کرنے کی صورت میں500 پائونڈ کا انعام بھی دیا جائے گا۔