مسلسل ورزش یادداشت بہتر بناتی ہے: نئی تحقیق

مسلسل ورزش یادداشت  بہتر بناتی ہے: نئی تحقیق

واشنگٹن (نیٹ نیوز) ماہرین نے ثابت کیا ہے کہ روزانہ باقاعدگی سے ورزش کرنے سے دماغ کے خلیوں کی نشونما ہوتی ہے جس کے نتیجے میں یادداشت بہتر ہوتی ہے۔ امریکہ کی نیشنل انسٹیٹوٹ کی ایک تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ کھلی فضا میں چار مہینے تک مسلسل ورزش یادداشت پر اثر انداز ہو کر یاد رکھنے کی صلاحیت بڑھاتی ہے۔