میکسیکو: معدوم نسل کے ہاتھی کی باقیات دریافت

میکسیکو: معدوم نسل کے ہاتھی کی باقیات دریافت

میکسیکو سٹی(بی بی سی) میکسیکو کے ماہرین کا کہنا ہے معدوم نسل کے ہاتھی کی باقیات کو کھدائی کر کے نکالنے کا کام تکمیل کے مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ معدوم نسل کے اس ہاتھی کی باقیات میکسیکو شہر کے قریب واقع ایک گائوں ٹلئیپک میں اس وقت دریافت ہوئی تھیں جب وہاں نکاسی آب کے لئے کام کیا جا رہا تھا۔ اس ہاتھی کی ہڈیوں کے بارے میں یہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ14000سال پرانی ہیں جو بکھری ہوئی حالت میں ملی ہیں۔ یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ شاید انسانوں نے اسے گوشت اور کھال کے حصول کے لئے ذبح کیا ہو گا۔ دیگر باقیات ایک جھیل کے پاس سے ملی ہیں جہاں بھاری بھرکم ہاتھی پھنس کر رہ گئیتھے ۔ اے ایف پی سے گفتگو میں ماہر آثار قدیمہ لوئس کورڈوبہ نے کہا دارالحکومت کے نواح سے 50سے زائد معدوم نسل کے ہاتھیوں کی باقیات ملی ہیں۔ ہاتھیوں کی عمر 20سے 25سال کے قریب تھی اور ان کا ڈھانچہ تقریباً مکمل ہے۔