نیپچون پر پانی کی بَل کھاتی لہروں کے آثار
واشنگٹن (اے پی پی) علم ہیئیت کے ماہرین نے سیارہ 'نیپچون' کے گرد ماحول میں بَل کھاتے ہوئے ''شوخ رنگ کے پانی کے چکر جیسے گرداب'' (ورٹیکس) کا پتا لگایا ہے۔مئی میں اسپیس ٹیلی سکوپ' پر ہائی رزولوشن تصاویر موصول ہوئیں۔ تحقیق کاروں نے بتایا ہے کہ 'ورٹیکس' تقریباً امریکی براعظم کے رقبے کے برابر ہے۔سائنس دانوں کے مطابق، ورٹیکس 'ہائی پریشر نظام' ہے جو چمکتے ہوئے بادلوں کے ہمراہ نمودار ہوتا ہے۔2015 میں فلکیات دانوں نے نیپچون پر بادلوں کا پتا لگایا تھا۔