جنوبی کوریا میں ڈرون پارک کا افتتاح کر دیا گیا
سیول (نیٹ نیوز) جنوبی کوریا کی حکومت نے عام شہریوں کیلئے ڈرون پارک کا افتتاح کردیا ہے۔کوریا میں پابندی کے باوجود آزادانہ طورپرڈرون استعمال کرنے والے عام شہریوں کے لئے 25 جون کوڈرون پارک کا افتتاح کیا گیا ہے۔ سکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے مطابق پارک کا رقبہ 27000 مربع میٹر ہے، جس میں ڈرون کا کم از کم حجم 12 کلو گرام جبکہ زیادہ سے زیادہ اونچائی 150 میٹرمقرر کی گئی۔