پرتگال: جھیل میں 15 سو میٹر گہرا واٹر ہول توجہ کا مرکز بن گیا
لندن (نیٹ نیوز) خدا کی تخلیق کردہ یہ دنیا ایسے ایسے قدرتی نظاروں سے بھری ہوئی ہے کہ بعض اوقات آنکھوں پریقین کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ پرتگال کی ایک جھیل میں بھی ڈرون کیمرے سے ریکارڈ کردہ یہ مناظر آپ کویقیناًسحرا نگیز کردینگے۔ جھیل میں واقع15سو میٹر گہرا واٹر ہول لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہو اہے اس واٹر ہو ل میں پانی خوبصورت جھرنے کی مانند گڑھے کی گہرائی میں بہہ رہا ہے اور جھیل کے قدرتی حسن کو چار چاند لگا رہا ہے۔