پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمنی ہوگا: محمودالرشید
لاہور (خصوصی نامہ نگار)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمو دالرشید نے کہا کہ پٹرو لیم مصنوعات کی قیمتوں میں بلا جوازاضافہ عوام دشمنی کا ثبوت ہو گا ۔ وفود سے گفتگو میں انہوںنے کہا کہ حکمران صوبے میںفری اور معیاری تعلیم کی باتیں کر رہے ہیں مگر پانچویں کے امتحانات میں ناقص انتظامات نے حکمرانوں کے اصل چہرے کو بے نقاب کر دیا ۔