’’حضرت علی ہجویریؒ کی جدوجہد سے لاکھوں لوگوں نے اسلام قبول کیا ہے‘‘

’’حضرت علی ہجویریؒ کی جدوجہد سے لاکھوں لوگوں نے اسلام قبول کیا ہے‘‘

لاہور (خصوصی نامہ نگار)  جمعیت علماء کے سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا کہ حضرت  علی ہجویری ؒ  کی پُرخلوص جدوجہد سے لاکھوں لوگوں نے اسلام قبول کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع المرکز الاسلامی لاہور کینٹ میںشان اولیاء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس کی صدارت پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کی کانفرنس سے علامہ خادم حسین رضوی ،حافظ محمد اکبر ،ڈاکٹر خادم حسین خورشید،پروفیسر جاوید اعوان ،رشید احمد رضوی ،حافظ نصیر احمد نورانی،مفتی تصدق حسین،قاری لیاقت رضوی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ مولانا منیر احمد قادری ،مولانا سلیم اعوان ،حاجی شوکت علی ،مولانا نذر احمد سعیدی ،مفتی جمیل رضوی ،رانا رحمت علی ،مولانا محمد نعیم نقشبندی،مولانا محمد نصراللہ ،قاری غلام مصطفیٰ،قاری اشرف احسانی،مولانا محمد احمد فریدی،مولانا سعید احمد نعیم ،مولانا شبیر حسین فریدی اور دیگر علماء نے بھی شرکت کی۔