مسلم لیگ ن کی حکومت کے 5 سال مکمل کرنے کے خواہاں ہیں: منظور وٹو

مسلم لیگ ن کی حکومت کے 5 سال مکمل کرنے کے خواہاں ہیں: منظور وٹو

لاہور(خبر نگار)پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اس جمہوریت کا تسلسل ہے جس کی بنیاد صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی نے رکھی، پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کی حکومت کے پانچ سال پورے کرنے کی خواہاں ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی تنقید برائے تنقیدکی سیاست پر یقین نہیں رکھتی, صدر پاکستان آصف علی زرداری نے پبلسٹی کی بجائے ٹھوس اقدامات کئے، اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو دئیے جس سے جمہویت کو دوام ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی الیکشن سے قبل دھاندلی میں مصروف ہے۔