شنگھائی : کرسمس کی خوشی میں تکیوں سے لڑائی

شنگھائی : کرسمس کی خوشی میں تکیوں سے لڑائی

شنگھائی( نیٹ نیوز)چینی شہر شنگھائی میں ہزاروں شہریوں نے تکیوں کی لڑائی کرکے کرسمس کی خوشیوں کو دوبالا کیا۔تکیوں کی لڑائی میں یونیورسٹی طلبہ سمیت عام شہریوں اور کارکنوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی اور ایک دوسرے کو تکیے مار مار کر خوب دل کی بھڑاس نکالی۔ اس انوکھی لڑائی کا ہر سال اہتمام کیا جاتا ہے جس کا مقصد ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار ہونے والے شہریوں کو تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہے۔