حکمران عوام کو ریلیف دیں، بزنس لون سکیم ٹوپی ڈرامہ ہے: یوسف گیلانی

حکمران عوام کو ریلیف دیں، بزنس لون سکیم ٹوپی ڈرامہ ہے: یوسف گیلانی

خان گڑھ (نامہ نگار) سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے خان گڑھ کے نواحی علاقہ جھوک بھٹہ سید اختر حسین شاہ بخاری کے فارم پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کی شفافیت سوالیہ نشان ہے جنہوں نے حلقہ بندیاں بنائی ہیں وہی الیکشن کرا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا تین ماہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور توانائی بحران کو ختم کرنے کے اعلان کرنے والے اب پانچ سال کی بات کر رہے ہیں ہمارے وقت تو ان کو بڑی جلدی تھی۔ ملکی مسائل حل کرنے کے دعویدار عوام کو ریلیف دیں مہنگائی ختم کریں ڈرون حملوں کی بندش ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ضروری ہیں، ایران سے ہمیں سبق حاصل کرنا چاہئے کہ انہوں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی خارجہ پالیسی کو مزید بہتر اور م¶ثر بنانے کی ضرورت ہے، اس کی شروعات ہم نے کیں۔ گیلانی نے کہا کہ یوتھ بزنس لون سکیم ٹوپی ڈرامہ ہے اور یہ ابتدائی شرائط میں ہی ناکام ہو گئی ہے۔ مزید برآں انہوں نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کی شفافیت سوالیہ نشان ہے، جنہوں نے حلقہ بندیاں بنائی ہیں وہی الیکشن کرا رہے ہیں اور ریٹرننگ آفیسرز ہیں، وہی نتائج کا اعلان کریں گے، دھاندلی کی شروعات کر دی گئی ہیں۔