گوجرانوالہ میں ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان شدید زخمی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)  ڈور پھرنے سے نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ گورونانک پورہ کا  رہائشی  عبدالغفار  موٹر سائیکل پر  فلائی اوور  پر جاتے ہوئے  ڈور پھرنے سے  شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا۔