کالعدم تنظیم سے رابطے کا الزام فیصل آباد سے 2 افراد گرفتار

فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) کالعدم تنظیم سے رابطے کے الزام میں فیصل آباد سے 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کامران اور عمران نے الیکٹرانک نیٹ ورک بھی قائم کر رکھا تھا۔ دونوں کو جھنگ روڈ سے گرفتار  کیا گیا۔ تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔