چین : دنیا کی سب سے بڑی بطخ روانگی کےلئے تیار

بیجنگ (نوائے وقت نیوز) دنیا کی سب سے بڑی بطخ چین سے روانگی کو تیار ہے۔ اسے رخصت کرنے والوں میں چینی اداکار جیکی چن بھی شامل ہیں۔ہالینڈ کے آرٹسٹ فلورنتجن ہوفمین کی تیار کردہ پیلی بطخ دنیا کی سیر کو نکلی ہے۔ یہ پچھلے دو ماہ سے بیجنگ کے دریائے یونگ ڈنگ میں کھڑی تھی اور دو دن بعد وہاں سے اپنی اگلی منزل کو روانہ ہو جائے گی۔