چینی خاتون کا 9 فٹ لمبی زلفیں قربان کرنے کا فیصلہ

چینی خاتون کا 9 فٹ لمبی  زلفیں قربان کرنے کا فیصلہ

بیجنگ (نیٹ نیوز) چین میں 16 سال سے بال نہ کاٹنے والی خاتون نے اپنی 9فٹ لمبی زلفوں کو قربان کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 57 سالہ نی لنمی 9 فٹ چھ انچ لمبی سیاہ زلفوں کی مالک ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ اتنی لمبی زلفیں رکھنا ان کے لئے شہرت کا باعث ہے لیکن اب ان کے لئے ان کی دیکھ بھال کرنا مشکل ہے۔