قصور: بھابی سے ناجائز تعلقات پر خاوند کو قتل کردیا

قصور (نامہ نگار) وارڈ نمبر 6 الٰہ آباد میں بھابھی سے ناجائز تعلقات استوار کر لینے پر بیوی نے فائرنگ کر کے اپنے خاوند کو قتل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حاجی عبدالمجید نے اس سے قبل دو شادیاں کر رکھیں تھیں۔ اسکے بعد اس نے صفیہ بی بی سے شادی کی اور اب اس نے اپنی بیوی کی بھابھی سے بھی ناجائز تعلقات قائم کرلئے تھے جس پر اسکی بیوی نے اپنے خاوند کو متعدد مرتبہ منع کیا لیکن وہ باز نہ آیا جس پر صفیہ بی بی نے فائرنگ کرکے اپنے خاوند حاجی عبدالمجید کو قتل کر دیا۔ پولیس تھانہ مصروف تفتیش ہے۔